Tuesday, December 31, 2024
ہومWorldبنگلہ دیش کے سابق فوجیوں کی بھارت پر حملوں کی دھمکیاں

بنگلہ دیش کے سابق فوجیوں کی بھارت پر حملوں کی دھمکیاں



ڈھاکہ (ویب ڈیسک) ہندوستان اور بنگلہ دیش کے درمیان جاری کشیدگی کے درمیان بنگلہ دیش کے سابق فوجیوں نے بھارت پر حملوں کی دھمکیاں دینی شروع کردی ہیں۔

نجی ٹی وی آج نیوز کے مطابق  ریٹائرڈ بنگلہ دیشی فوجی جوانوں کے ہندوستان مخالف بیانات کی کئی ویڈیوز سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر وائرل ہو رہی ہیں، جن میں بنگلہ دیشی فوج کے سابق اہلکار دعوے کرتے نظر آئے کہ کس طرح مغربی بنگال، آسام میں کلکتہ پر ”چار دن کے اندر“ قبضہ کیا جا سکتا ہے۔

ایک ویڈیو میں، مبینہ ریٹائرڈ فوجی نے دعویٰ کیا کہ اگر 30 لاکھ بنگلہ دیشی ان کے مشن میں شامل ہو جائیں تو کس طرح 5,100 فوجی اہلکاروں کا ایک بنیادی گروپ کولکتہ اور دیگر اہم ہندوستانی علاقوں پر چند دنوں میں قبضہ کر سکتا ہے۔ایک اور کلپ میں، ایک سابق افسر کو یہ دعویٰ کرتے ہوئے سنا گیا کہ کس طرح بنگلہ دیشی فوج ”بہترین تربیت یافتہ“ ہے، اور اپنی قوم کے دفاع اور ہندوستان کو ”سبق“ سکھانے کے لیے ”جنگ کے لیے تیار“ ہے۔

بھارتی میڈیا نے بنگلہ دیش کے سابق فوجیوں کے ان تبصروں کو تضحیک آمیز قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان بیانات سے ہندوستان اور بنگلہ دیش کے درمیان بگڑتے تعلقات کھل کر سامنے آئے ہیں۔اگرچہ بنگلہ دیشی سابق فوجیوں کی طرف سے کیے گئے تبصرے ذاتی نوعیت کے لگتے ہیں اور بنگلہ دیشی حکومت یا اس کی مسلح افواج کے سرکاری مؤقف کی نمائندگی نہیں کرتے، اس کے باوجود بھارت میں اس حوالے سے خدشات پیدا ہو رہے ہیں کہ بنگلہ دیش اور اس کے شہریوں لا حالیہ دنوں میں ہندوستان کے بارے میں نظریہ کتنا بدل گیا ہے۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں