Monday, December 30, 2024
ہومWorldبھارت نے دبئی سے تھائی لینڈ جانے والے طیارے کو اپنی فضائی...

بھارت نے دبئی سے تھائی لینڈ جانے والے طیارے کو اپنی فضائی حدود کے استعمال سے روک دیا



(شعیب مختار) بھارت نے ہٹ دھرمی کی تمام انتہا پار کرتے ہوئے عالمی سول ایوی ایشن قوانین کی دھجیاں اڑا دیں، دبئی سے تھائی لینڈ جانے والے طیارے کو بھارتی ایئر ٹریفک کنٹرول نے بھارتی فضائی حدود کے استعمال  کی اجازت سے انکار کر دیا۔

بھارتی ایئر ٹریفک کنٹرول نے نجی بزنس جیٹ طیارے کو بھارتی فضائی حدود کے استعمال سے روک دیا، بزنس جیٹ طیارہ دبئی سے  ہوتا ہوا سندھ سے  بھارتی حدود میں داخل ہوا، ذرائع کے مطابق بزنس جیٹ طیارے کو بھارتی فضائی حدود میں داخل ہوتے ہی احمد آباد  کے اوپر روکا گیا، طیارے کا رجسٹریشن نمبر  P4BFR  ہے، بھارتی ایئر ٹریفک کنٹرول نے 45 منٹ تک طیارے کو احمد آباد کی فضائی حدود میں روکنے کے بعد  اجازت دینے سے انکار کیا، بھارتی ائر ٹریفک کنٹرول نے  طیارے کو فوری طور واپس  بھارتی فضائی حدود سے واپس جانے کی ہدایت کی۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ بھارتی ایئر ٹریفک کنٹرول نے طیارے کو پہلے احمد آباد کی فضائی حدود میں 45 منٹ تک فضا میں چکر کاٹنے کی ہدایت کی، بھارتی ایئر ٹریفک کنٹرول نے اچانک طیارے کو فوری طور بھارتی فضائی حدود سے پاکستان ک فضائی حدود بھیج کر انتظار کرایا، تقریبا ایک گھنٹے تک اجازت نہ ملنے پر بزنس جیٹ طیارہ سندھ  کی حدود میں چکر لگا کر واپس پاکستان سے دبئی چلاگیا۔

دوسری جانب طیارے کو کراچی ایئر ٹریفک کنٹرول نے پاکستانی حدود واپس آنے پر ویلکم کیا، نجی طیارہ واپس دبئی چلا گیا، ذرائع کے مطابق بھارتی ایئر ٹریفک کنٹرول نے طیارے کے کپتان کو بھارتی فضائی حدود سے اوور فلائنگ کی اجازت سے انکار کیا، بزنس جیٹ طیارہ کو پاکستان کے بعد بھارتی فضائی حدود سے گزر کر تھائی لینڈ  کے ایئرپورٹ سموئی لینڈ کرنا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: یو اے ای میں مقیم پاکستانیوں کیلئے نئی ایڈوائزری جاری

واضح رہے کہ بھارتی ایئر ٹریفک کنٹرول کی جانب سے اجازت نہ ملنے پر طیارے کا کنٹرول کراچی ایئر ٹریفک کنٹرول کے حوالے کیا تھا، یہ افسوسناک واقع عالمی فضائی سفر کے اصولوں کے تحفظ اور قوانین کے اطلاق میں بھارتی ہٹ دھرمی اور نامناسب رویے کا منہ بولتا ثبوت ہے۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں