Tuesday, December 31, 2024
ہومWorldبھارت کی سابق صدر پرتیبھا پٹیل ہسپتال منتقل بخار اور سینے میں...

بھارت کی سابق صدر پرتیبھا پٹیل ہسپتال منتقل بخار اور سینے میں انفیکشن کی علامات



نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن )بھارت کی سابق صدر پرتیبھا پٹیل  کو طبیعت ناساز ہونے کے باعث علاج کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
نجی ٹی وی سما نے بھارتی میڈیا رپورٹس کے حوالے سے بتایا ہے کہ حکام نے بتایا کہ سابق صدر  پرتیبھا پٹیل کو بخار اور سینے میں انفیکشن کی علامات ظاہر ہوئی ہیں جس کے بعد انہیں علاج کے لئے پونے کے ” بھارتی ہسپتال “ میں داخل کرایا گیا۔حکام کے مطابق سابق صدر کو بدھ کی رات ہسپتال داخل کرایا گیا۔
دوسری جانب ہسپتال انتظامیہ کا کہنا تھا کہ پرتیبھا کو بخار اور سینے میں انفیکشن ہے تاہم ان کی حالت مستحکم ہے اور فی الحال وہ زیر علاج ہے۔
یاد رہے ک پرتیبھا پٹیل نے 2007 سے 2012 تک 12 ویں صدر کے طور پر خدمات انجام دیں اور وہ بھارت کی صدر بننے والی پہلی خاتون تھیں۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں