Saturday, December 28, 2024
ہومWorldبھارت گیمنگ زون میں خوفناک آتشزدگی 9 بچوں سمیت 27 افراد ہلاک

بھارت گیمنگ زون میں خوفناک آتشزدگی 9 بچوں سمیت 27 افراد ہلاک



(ویب ڈیسک)بھارت  میں گیمنگ زون میں آگ لگنے سے 27 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے، ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق  ہفتے کی شام  ریاست گجرات کے شہر راجکوٹ کے ایک گیمنگ زون میں آگ بھڑک اٹھی جس سے 9 بچوں سمیت 27 افراد ہلاک ہو گئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق گجرات پولیس نے ٹی آر پی گیم زون کے اونر نتن جین سمیت 3 افراد کو گرفتار کرلیا ہے، آگ گیمنگ زون کے اندربنائی گئی ایک عارضی حصے میں لگی۔

یہ بھی پڑھیں:پاپوا گینی:مٹی کے تودے گرنے سے ہلاکتوں کی تعداد300 سے متجاوز

گجرات کے وزیراعلیٰ  بھوپیندر بھائی پٹیل نے زخمیوں کے فوری علاج کے لیے اقدامات کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے ہلاک شدگان کے لواحقین کو فی کس 4 لاکھ روپے امداد کا بھی اعلان کیا۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں