Wednesday, January 8, 2025
ہومWorldبھارتی ہسپتال میں بیمار بچے کی ماں سے ہیلتھ ورکر کی زیادتی...

بھارتی ہسپتال میں بیمار بچے کی ماں سے ہیلتھ ورکر کی زیادتی کی کوشش



کولکتہ (ڈیلی پاکستان آن لائن)بھارت بھر میں خواتین پر مجرمانہ حملوں کے خلاف شدید احتجاج کے باوجود ایسے واقعات تھمنے کا نام نہیں لے رہے۔ کولکتہ میں ایک جونیئرڈاکٹر کو زیادتی کے بعد قتل کرنے کے کیس نے پورے ملک میں ہنگامہ برپا کر رکھا ہے۔

مغربی بنگال کی وزیرِاعلیٰ ممتا بینرجی کے خلاف محاذ بھی کھڑا کردیا گیا ہے مگر اس کے باوجود خواتین سے زیادتی کے واقعات رُکنے کا نام نہیں لے رہے۔کولکتہ ہی کے سرکاری ہسپتال کولکتہ انسٹیٹیوٹ آف چائلڈ ہیلتھ میں ایک بچے کی تیمار داری کرنے والی اُس کی ماں سے زیادتی کا واقعہ رونما ہوا ہے۔

متاثرہ خاتون کا کہنا ہے کہ وہ اپنے بیمار بیٹے کے پلنگ کے پاس سو رہی تھی۔ وارڈ میں صرف وہ تھی اور اُس کا بیٹا تھا۔

ہسپتال کے ایک ہیلتھ ورکر نے سوتے میں اُس سے زیادتی کی کوشش کی۔ شور مچانے پر اُس نے جان سے مارنے کی دھمکی بھی دی۔

خاتون نے اس دوران اپنا فون آن کرکے ریکارڈنگ کرلی۔ پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے لاک اپ بھیج دیا ہے۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں