Tuesday, December 24, 2024
ہومWorldبیوی کو مار کر  بیڈروم میں دفن کرنے والےظالم شخص کا راز...

بیوی کو مار کر  بیڈروم میں دفن کرنے والےظالم شخص کا راز 38 سال بعد فاش



(ویب ڈیسک)قتل چھپتا نہیں،خوشبو کو پھیلنے سے کوئی نہیں روک سکتا، اسی طرح قتل بھی کبھی نہ کبھی ظاہر ہوجاتا ہے، قاتل کہیں نہ کہیں ایسی غلطی ضرور کرتا ہے جوکہ اس کے جرم کو ظاہر کردیتی ہے،اسی طرح کا ایک افسوسناک واقعہ سعودی عرب میں پیش آیا۔

 سعودی عرب میں ایک شخص نے بیوی کو قتل کرنے کے بعد بیڈ روم میں فرش کھود کر لاش دفنادی اور ٹائلز لگا دیئے،پھر مظلوم بن کر سالی سے شادی کرلی لیکن یہ بھانڈا 38 سال بعد پھوٹ گیا، دوسری خاتون کو بھی 38 سال تک اندازہ نہیں ہوا کہ وہ اپنی بہن کے قاتل کے ساتھ زندگی گزار رہی ہے لیکن قدرت قاتل کو بے نقاب کرنا چاہتی تھی اور گھر میں واش روم کی تعمیر کے لیے کی گئی کھدائی میں مزدوروں کو انسانی ہڈیاں ملیں۔

غیر ملکی میڈیاکے مطابق 38 سال قبل گھریلو جھگڑے کے دوران شوہر کے تشدد سے اہلیہ ہلاک ہوگئی جس پر قاتل شوہر نے بیڈ کے نیچے فرش کھودا اور لاش دفنا کر فرش کو پختہ کر دیا۔بعد ازاں اس نے دور دراز علاقے میں مقیم اپنے سسرالیوں کو بتایا کہ بیوی کا انتقال کینسر کے باعث ہوگیا اور جلدی نہ دفنایا گیا تو لاش خراب ہوجائے گی،جب سسرالی آئے تو قاتل شوہر نے حیرت انگیز طور پر ایسا ڈراما کیا کہ کوئی بھی اس کا جھوٹ نہ پکڑ سکا بلکہ ساس سسر نے اس کی شادی اپنی دوسری بیٹی سے کرادی۔

پولیس نے بتایا کہ  ہڈیوں کے ڈی این اے سے پتا چل گیا کہ یہ باقیات پہلی بیوی کی ہیں، جب یہ راز موجودہ بیوی اور سالی پر کھلا تو وہ بے ہوش ہوگئی،پولیس نے تحقیقات کا آغاز کر دیا۔

 یہ بھی پڑھیں: قیمتوں میں بڑی کمی،گاڑیوں کے شوقین افراد کیلئے خوشخبری





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں