Thursday, January 2, 2025
ہومWorldبیٹے کی خواہش میں سنگدل ماں نے 9 دن کی بیٹی کو...

بیٹے کی خواہش میں سنگدل ماں نے 9 دن کی بیٹی کو قتل کر دیا



(ویب ڈیسک) بھارت میں بیٹے کی خواہش میں سنگدل ماں نے 9 دن کی بیٹی کو گلا کاٹ کر قتل کر دیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ دارالحکومت نئی دلی کے مضافات میں پیش آیا جہاں 22 سالہ خاتون نے اپنی ننھی پری کو بےدردی سے گلا کاٹ کر قتل کر دیا، پولیس کی جانب سے تفصیلات بتائی گئیں کہ شوہر گووندا نے بیٹی کے قتل پر پولیس اسٹیشن جا کر بیوی کے خلاف شکایت درج کروائی ہے۔

پولیس نے بتایا کہ شکایت پر ایکشن لیتے ہوئے خاتون کو گرفتار کرنے گھر پہنچے تو ایک کمرے میں نومولود خون میں لت پت پڑی تھی جبکہ خاتون دوسرے کمرے میں موجود تھی، دوران تفتیش خاتون نے انکشاف کیا کہ وہ بیٹی کی خواہش مند نہیں تھی اس لیے اسے قتل کردیا۔

یہ بھی پڑھیں: کھانا ٹائم پر نہ دینے پر 12 سالہ ملازمہ پر تشدد، 2 ملزم گرفتار

واضح رہے کہ پولیس نے ملزمہ کو گرفتار کرتے ہوئے قتل کی واردات میں استعمال ہونے والا چاقو بھی تحویل میں لے لیا ہے۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں