Tuesday, December 24, 2024
ہومWorldتھائی لینڈ: دوستوں سے قرض لے کر زہر دینے والی خاتون کو...

تھائی لینڈ: دوستوں سے قرض لے کر زہر دینے والی خاتون کو سزائے موت سنا دی گئی



(ویب ڈیسک) تھائی لینڈ میں سیریل کِلر سمجھی جانے والی خاتون کو سزائے موت سنادی گئی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق 36 سالہ سرارت رنگسیو تھاپورن نامی خاتون پر زہر دے کر اپنے 14 دوستوں کو قتل کرنے کے جرم میں سزائے موت سنائی گئی۔

میڈیا کی رپورٹس کے مطابق خاتون آن لائن جوئے کی عادی تھی جو اپنے دوستوں سے ادھار پیسے لے کر انہیں زہر دے کر قتل کر دیتی تھی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق گزشتہ روز بنکاک میں عدالت نے سرارت کو اس کی دوست کے قتل کا مجرم قرار دیا۔

یہ دونوں اپریل 2022ء میں بنکاک میں ایک تقریب میں ملے تھے اور کچھ ہی دیر بعد خاتون کی دوست مر گئی تھی، تفتیش کاروں کو خاتون کے جسم میں زہر کی موجودگی کا پتہ چلا تھا۔

یہ بھی پڑھیں : حکومت نے 4300 بھکاریوں کے نام ای سی ایل میں ڈال دیئے

میڈیا کی رپورٹس کے مطابق سرارت رنگسیو تھاپورن کو 2015ء سے لے کر گزشتہ سال تک 14 افراد کے قتل میں ملوث قرار دیا گیا ہے۔

مقامی پولیس کے مطابق خاتون نے کچھ مقتولین سے 3 لاکھ مقامی روپے ادھار لیے تھے اور انہیں قتل کرنے کے بعد ان کے زیورات اور موبائل فون بھی چرا لیے تھے۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں