Thursday, January 2, 2025
ہومWorldجنوبی کوریا میں مسافر طیارے کو حادثہ 62 مسافر ہلاک متعدد زخمی

جنوبی کوریا میں مسافر طیارے کو حادثہ 62 مسافر ہلاک متعدد زخمی



(24 نیوز) جنوبی کوریا میں لینڈنگ کےدوران طیارے میں آگ لگ گئی جس سے 62 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ متعدد زخمی ہیں۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق جنوبی کوریا کے موان ہوائی اڈے پر بوئنگ طیارہ گر کر تباہ ہو گیا، طیارے میں 175 مسافر اور عملے کے 6 افراد سوار تھے، مسافر طیارہ بنکاک سے موان پہنچا تھا۔

رپورٹس میں بتایا گیا کہ طیارے کو حادثہ لینڈنگ گیئر میں خرابی کے سبب پیش آیا،طیارہ رن وے سے اتر کر رن وے کے گرد لگی باڑھ سے جا ٹکرایا جس سے طیارے میں آگ بھڑک اٹھی بعد ازاں ایمرجنسی عملے نے طیارے میں لگی آگ بجھا دی۔ 

رپورٹ کے مطابق حادثے کا شکار مسافر طیارہ تھائی لینڈ کے شہر بنکاک سے واپس آرہا تھا ، طیارے میں 175 مسافر اور عملے کے 6 ارکان سوار تھے۔

حادثے کے بعد دو افراد کو زندہ نکال لیا گیا ہے، جبکہ ایمرجنسی عملے نے فوری طور پر کارروائی کرتے ہوئے طیارے میں بھڑکنے والی آگ پر قابو پا لیا، جبکہ حادثے کے مقام پر امدادی کارروائیاں جاری ہیں ، زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے، جہاں متعدد کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : کڑاکے کی سردی، شدید دھند ، موٹرویز بند

ایوی ایشن حکام اور ماہرین نے حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات شروع کر دی ہیں، ابتدائی رپورٹ میں لینڈنگ گیئر کی خرابی کو حادثے کی ممکنہ وجہ قرار دیا گیا ہے۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں