Tuesday, December 31, 2024
ہومWorldخطرناک وائرسز سے بچانے والی صحت بخش غذائیں

خطرناک وائرسز سے بچانے والی صحت بخش غذائیں



(ویب ڈیسک)5 صحت بخش غذائیں جو مختلف وائرسز اور دیگر بیماریوں سے بچاتی ہیں آج کل لوگوں میں وائرسز کے حوالے سے کافی تشویش پائی جاتی ہے ، اس دنیا میں جہاں ہر کوئی پریشان نظر آتا ہے، اگر ہم غور کریں کہ وہ کون سی غذائیں ہیں جو قدرتی طور پر ہمارے لیے دستیاب ہیں، جن کے استعمال سے ہم کسی بھی قسم کے وائرس سے بچ سکتے ہیں تو وہ یہ ہیں.

لہسن
لہسن میں قدرت کی طرف سے بے شمار فوائد ہیں جن کی مدد سے ہم نہ صرف کئی بیماریوں بلکہ وائرس وغیرہ سے بھی نجات پا سکتے ہیں۔لہسن میں موجود ایلیسن مرکب ہمیں وائرل انفیکشن اور دیگر بیماریوں سے بچاتا ہے۔

پالک
پالک میں وٹامن سی، بیٹا کیروٹین اور دیگر اہم اجزا ہوتے ہیں جن میں اینٹی آکسیڈنٹس ہوتے ہیں۔ پالک میں موجود آکسالک ایسڈ ہمیں انفیکشن اور وائرس سے بچا سکتا ہے۔

سبز چائے
سبز چائے میں اینٹی آکسیڈنٹ EGCG اور طاقتور امینو ایسڈ L-theanine پایا جاتا ہے جو کہ جراثیم اور بیماریوں کو جسم سے دور رکھنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔

کھٹے رسیلے پھل
ان پھلوں میں وٹامنز پائے جاتے ہیں جو خون کے سفید خلیات کی پیداوار کو بڑھاتے ہیں اور انہیں ہر قسم کے انفیکشن سے لڑنے کے قابل بناتے ہیں۔

ہلدی
ہلدی میں مرکب “سرکیومین” ہوتا ہے، اس کے استعمال سے جسم کو بیماریوں سے محفوظ رکھا جا سکتا ہے,ان کے علاوہ آپ دہی، ادرک، بند گوبھی اور سرخ شملہ مرچ وغیرہ کے استعمال سے خود کو بیماریوں اور وائرس سے محفوظ رکھ سکتے ہیں۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں