Saturday, December 28, 2024
ہومWorldدلہن کی خودکشی پر سسر اور ساس کو زندہ جلا دیا گیا,...

دلہن کی خودکشی پر سسر اور ساس کو زندہ جلا دیا گیا, شوہرسمیت 3 افراد زخمی



(24 نیوز) بھارت میں دلہن کی خودکشی پر سسر اور ساس کو زندہ جلا دیا گیا اور شوہرسمیت 3 افراد زخمی ہو گئے۔

 بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی ریاست اتر پردیش میں شادی شدہ خاتون نے پنکھے سے لٹک کر خودکشی کرلی جس پر میکے والوں نے سسرال کے گھر کو آگ لگادی، 27 سالہ انشیکا اور انشو کی شادی گزشتہ برس فروری میں ہوئی تھی، دونوں کی کوئی اولاد نہیں تھی، گزشتہ شب انشیکا نے خودکشی کرلی جس پر اس کے گھر والوں نے سسرال میں ہنگامہ کھڑا کردیا۔

یہ بھی پڑھیں: اسرائیلی حملے میں حماس کے اہم رہنماء ، پولیس چیف شہید

لڑکی کے گھروالوں نے سسرالیوں پر جہیز کے مطالبے اور تشدد کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ انشیکا کی خودکشی کے ذمہ دار سسرالی ہیں، بات ہاتھا پائی تک پہنچی اور لڑکی کے ماموں نے گھر کو آگ لگا دی، آگ نے دیکھتے ہی دیکھتے تین منزلہ عمارت کی 2 منزلوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

پولیس نے فائر بریگیڈ کو بلایا اور اس دوران گھر سے 5 افراد کو شدید زخمی حالت میں نکال لیا، شوہر انشو، ان کی ایک بہن اور بھائی کی بیوی شدید زخمی ہیں جنھیں قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا جب کہ آگ بجھانے کے بعد ایک کمرے سے ساس شوبھا دیوی اور سسر راجندر کیسروانی کی لاشیں مل گئیں۔

پولیس نے مقدمہ درج کرکے میکے والوں کی گرفتاری کے لیے چھاپا مار کارروائی شروع کردی جب کہ دلہن کی خودکشی کی وجہ کے تعین کے لیے بھی انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی گئی۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں