Wednesday, December 25, 2024
ہومWorldدمشق ایئرپورٹ کا فضائی آپریشن بحال، باقاعدہ افتتاح جلد ہوگا

دمشق ایئرپورٹ کا فضائی آپریشن بحال، باقاعدہ افتتاح جلد ہوگا


کراچی (افضل ندیم ڈوگر) شام پر باغیوں کے قبضے اور بشار الاسد کے ملک کے فرار کے 16 دن بعد ملک کے بڑے دمشق انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر طیاروں کی آمدورفت بحال ہوگئی ہے تاہم شیڈول آپریشن کی بحالی کا باقاعدہ افتتاح جلد ہوگا۔ ایوی ایشن ذرائع کے مطابق دوحہ سے قطر ایئر کی خصوصی پرواز کیو ار 3250 نے پہلی بین الاقوامی پرواز کے طور پر پیر کو مقامی وقت کے مطابق دوپہر 12 بجے دمشق انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پہلی لینڈنگ کی۔ اس سے قبل ایک ایک اندرون ملک پرواز آر بی 112 دمشق سے شام کے دوسرے بڑے شہر حلب کیلئے آپریٹ کی گئی جس میں 32 مسافروں نے حلب تک کا سفر کیا۔ 8 دسمبر 2024 کو باغیوں کے دمشق پر قبضے کے دوران سابق صدر بشار الاسد کے ملک سے فرار کے بعد دمشق کے تمام ہوائی اڈے اور شام کی فضائی حدود بند کردی گئی تھی۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں