Thursday, January 2, 2025
ہومWorldدنیا بھر میں زیر زمین پانی کی سطح میں تیزی سے کمی...

دنیا بھر میں زیر زمین پانی کی سطح میں تیزی سے کمی آئی ہے تحقیقاتی رپورٹ



دنیا بھر میں زیر زمین پانی کی سطح میں تیزی سے کمی آئی ہے، تحقیقاتی رپورٹ

 نیو یارک(آئی این پی)دنیا بھر میں زیر زمین پانی کی سطح میں بہت تیزی سے کمی آئی ہے،یہ انتباہ امریکا کی کیلیفورنیا یونیورسٹی کی ایک تحقیق میں کیا گیا،3 سال تک جاری رہنے والی تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ دنیا بھر میں زیر زمین پانی کی سطح میں دو تہائی سے زائد یا 71فیصد کمی آئی ہے، کچھ مقامات پر یہ شرح توقعات سے 3گنا زیادہ ہے،اس تحقیق میں گزشتہ 100برسوں کے دوران بننے والے 15لاکھ کنوں میں پانی کی سطح کی جانچ پڑتال کی گئی،تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ زیر زمین پانی کی سطح میں کمی خشک ماحول میں زیادہ تیزی سے ہوتی ہے،کچھ ممالک میں زیر زمین پانی کی سطح میں کمی کا مسئلہ بہت زیادہ پھیل چکا ہے،محققین نے بتایا کہ زیر زمین پانی کی سطح میں تیزی سے کمی کی ممکنہ وجہ آبپاشی کا نظام ہے،رپورٹ کے مطابق  زراعت کے لیے زیر زمین پانی کو پمپ کے ذریعے بہت زیادہ کھینچنے سے یہ مسئلہ سنگین ہوتا جا رہا ہے، خاص طور پر ایران جیسے ممالک میں مستقبل قریب میں پانی کا حصول بہت مشکل ہو جائے گا، رپورٹ کے مطابق گزشتہ 40برسوں کے دوران مختلف خطوں میں موسم زیادہ خشک ہوا ہے جس کے باعث بھی زیر زمین پانی کی سطح میں کمی کی رفتار بڑھ گئی ہے،اس کے مقابلے میں کچھ خطوں جیسے سعودی عرب میں زیر زمین پانی کی سطح مستحکم رہی یا بہتر ہوگئی، ایسا پالیسیوں میں تبدیلیاں کرنے سے ہوا،محققین کے مطابق نتائج سے ثابت ہوتا ہے کہ انسان اپنی کوششوں سے حالات کو بدلنے کی صلاحیت رکھتے ہیں،مثال کے طور پر تھائی لینڈ کے شہر بینکاک میں 1980اور 90کی دہائی میں زیر زمین پانی کی سطح میں کمی آئی تھی مگر پانی کو کھینچنے کے قوانین میں تبدیلیوں سے اسے ریورس کرنے میں کامیابی حاصل ہوئی،اسپین میں بھی اس طرح کی پالیسیوں سے حالات کافی بہتر ہوئے ہیں۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں