Monday, January 6, 2025
ہومWorldرفح پر اسرائیلی حملے کے بعد ایران کا بیان بھی آگیا

رفح پر اسرائیلی حملے کے بعد ایران کا بیان بھی آگیا



 تہران (آئی این پی ) ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے رفح کے سرحدی علاقے پر  اسرائیلی  حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہر فح پرحملہ اس بات کا ثبوت ہے کہ یہ اسرائیل  کسی بھی بین الاقوامی اصول کا  پابند نہیں ،بین الاقوامی امن و سلامتی کے لیے سب سے بڑا خطرہ ہے۔  ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے غزہ پٹی کے جنوب میں واقع سرحدی علاقے رفح پرغاصب  اسرائیلی حکومت کے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ تمام بین الاقوامی انتباہات اور عالمی برادری کی شدید مخالفت کے باوجود رفح پرحملہ اس بات کا ثبوت ہے کہ یہ غاصب حکومت کسی بھی بین الاقوامی اصول کی پابند نہیں ہے اور بین الاقوامی امن و سلامتی کے لیے سب سے بڑا خطرہ ہے۔

 انہوں نے کہا کہ خطے میں امن و سلامتی کا قیام، غزہ اور غرب اردن کے مظلوم فلسطینی عوام کے خلاف جنگ فوری طور پر بندکئے بغیر ممکن نہیں ہے۔ انھوں نے کہا کہ بین الاقوامی برادری کو غزہ جنگ بندی کے لئے صیہونی حکومت پر دبا ڈالنا چاہئے۔ ناصر کنعانی نے کہا کہ غزہ کے علاقے رفح میں جاری جنگی جرائم اور خونریزی کی ذمہ داری، بچوں کی قاتل صیہونی حکومت کے اصل حامی امریکا پر عائد ہوتی ہے جوغزہ کے عوام کے خلاف سات مہینے سے جاری وحشیانہ ترین جرائم میں برابر کا شریک ہے۔

 انہوں نے کہا کہ ایران ایک بار پھر بین الاقوامی اداروں سے مطالبہ کرتا ہے کہ وہ نسل پرست صیہونی حکام کے خلاف غزہ میں جنگی جرائم اور نسل کشی پر ضروری قانونی کارروائی اور انہیں قرار واقعی سزا دلانے کے لئے کوششیں تیز کردیں۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں