Wednesday, January 8, 2025
ہومWorldرکشہ ڈرائیور نے شادی کیلئے بیوی کی ضرورت کا اشتہار لگا دیا

رکشہ ڈرائیور نے شادی کیلئے بیوی کی ضرورت کا اشتہار لگا دیا



(24 نیوز)بھارت میں یہ کہاوت عام ہے کہ کسی بھی عمر میں شادی کرنا آسان ہے لیکن بھارتی ریاست مدھیہ پردیش سے تعلق رکھنے والے رکشا ڈرائیور کیلئے شادی کرنا اتنا آسان نہیں لگ رہا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق 29 سالہ رکشا ڈرائیور دیپندر راٹھور نے اچھے رشتے کی تلاش کیلئے اپنے رکشے پر اشتہار لگا دیا جس میں اس نے اپنی تصویر کے ساتھ ساتھ اپنی تمام تر ضروری معلومات بھی لکھی ہیں جس میں عمر، قد کی لمبائی، تعلیم، بلڈ گروپ وغیرہ شامل ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق رکشا ڈرائیور دیپندر راٹھور نے بتایا کہ اس کی خواہش ہے کہ وہ شادی کرے لیکن اسے اچھا جیون ساتھی نہیں مل رہا۔

انہوں نے کہا کہ اس کی وجہ معاشرے میں خواتین کی کمی ہے لیکن انہیں کسی بھی مذہب اور ذات سے فرق نہیں پڑتا، کوئی بھی خاتون ان سے شادی کر سکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:بیوی کی خواہش پر موبائل خریدنا خاوند کو مہنگا پڑگیا

میڈیا رپورٹس کے مطابق دیپندر راٹھور نے رشتہ کروانے والوں سے بھی رابطہ کیا، انہیں کوئی بھی خاتون ان کے آبائی شہر سے نہیں ملی جس کے بعد اب وہ دوسرے شہر سے تعلق رکھنے والی خاتون سے بھی شادی کرنے کیلئے تیار  ہے۔

دیپندر راٹھور نے کہا کہ  وہ رکشا چلا کر گزر بسر کرتے ہیں اور جو بھی ان کی بیوی بنے گی وہ اسے ہمیشہ خوش رکھیں گے۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں