Saturday, January 4, 2025
ہومWorldسابق گورنر گرفتار

سابق گورنر گرفتار



(ویب ڈیسک)لبنان کے سینٹرل بینک کے سابق گورنر ریاض سلامہ کو کمرہ عدالت سےگرفتار کرلیا گیا۔ بیروت سے عرب میڈیا کے مطابق سابق گورنر کی گرفتاری پراسیکیوٹر جنرل کی استدعا پر کی گئی۔ 

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سابق گورنر سینٹرل بینک ریاض سلامہ کو منی لانڈرنگ، منی ٹرانسفر اور بدعنوانی کے الزامات کا سامنا ہے۔ لبنان کی درخواست پر فرانس نے ریاض سلامہ کے فرانس میں موجود تمام مالی اثاثے ضبط کرلئے تھے۔ 

اس سے قبل مئی میں لبنانی عدالت کی طرف سے سابق گورنر بینک پر بیرون ملک سفر کی پابندی لگاتے ہوئے ان کے لبنانی اور فرانسیسی پاسپورٹ ضبط کرنے کا حکم دیا تھا۔ 

ریاض سلامہ کے خلاف پہلی دفعہ جنوری 2021 میں سوئیڈن کی عدالت نے منی لانڈرگ، منی ٹرانسفر اور کرپشن کے الزامات میں مقدمہ دائر کیا تھا۔

پروسیکیوٹر جنرل نے سابق گورنر بینک پر قریبی رشتہ داروں کے ساتھ ملکر کمپنی بناکر منی لانڈرگ اور غیر قانونی طریقے سے مالی فائدے پہنچانے کا بھی الزام عائد کیا ہے۔ 

ریاض سلامہ 1993 سے 2023 تک لبنان کے سینٹرل بینک کے گورنر رہے ہیں۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں