Thursday, December 26, 2024
ہومWorldسعودی عرب میں شراب کا پہلا سٹور  کھولنے کی تیاریاں کس کس...

سعودی عرب میں شراب کا پہلا سٹور  کھولنے کی تیاریاں کس کس کو رسائی ہو گی ؟قوائد و ضوابط بھی سامنےآ گئے



(ویب ڈیسک) سعودی عرب دارالحکومت ریاض میں شراب کی اپنی پہلی دکان کھولنے کی تیاری کر رہا ہے جس میں خصوصی طور پر غیرمسلم سفارتکاروں کو خدمات فراہم کی جائیں گی۔

غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک دستاویز میں کہا گیا ہے کہ نیا اسٹور ریاض کے ڈپلومیٹک کوارٹر میں قائم کیا جارہا ہے، جہاں سفارت خانے اور سفارت کار رہتے ہیں لیکن غیرمسلموں کو قواعد و ضوابط کی سختی سے پابندی کرنی ہوگی۔ دستاویز کے مطابق صارفین کو موبائل ایپ کے ذریعے اندراج کرانا ہوگا، وزارت خارجہ سے کلیئرنس کوڈ حاصل کرنا ہوگا اور اپنی خریداری کے ساتھ ماہانہ کوٹے کا خیال رکھنا ہوگا۔

خیال رہے کہ سعودی حکومت ملک میں سیاحت اور کاروبار کے فروغ کیلئے اپنی پالیسیاں تبدیل کررہی اور شراب اسٹور کھولنے کی تیاری کو حکومتی کوششوں میں بڑا اقدام تصور کیا جارہا ہے کیونکہ شراب نوشی اسلام میں حرام ہے۔ یہ وسیع تر منصوبوں کا بھی حصہ ہے جسے وژن 2030ء کے نام سے جانا جاتا ہے تاکہ تیل کے علاوہ بھی معیشت کی تعمیر کی جاسکے۔

یہ بھی پڑھیے: وٹس ایپ پر میسج کر کے شوہر کو پریشان کیوں کیا ؟ عدالت نے بیوی کو ایسی سزا سنا دی کہ ہوش ٹھکانے آ گئی

یہ واضح نہیں ہے کہ دیگر غیرمسلم تارکین وطن کو اس اسٹور تک رسائی حاصل ہوگی یا نہیں۔ سعودی عرب میں لاکھوں تارکین وطن مقیم ہیں لیکن ان میں سے زیادہ تر ایشیاء اور مصر سے تعلق رکھنے والے مسلمان ہیں۔ منصوبوں سے واقف ایک ذرائع نے بتایا کہ آنے والے ہفتوں میں اسٹور کے کھلنے کی توقع ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق سعودی عرب میں شراب نوشی کیخلاف سخت قوانین موجود ہیں۔ شراب صرف سفارتی ڈاک یا بلیک مارکیٹ میں دستیاب ہے۔ میڈیا نے رواں ہفتے خبر دی تھی کہ حکومت سفارتی کھیپ کے اندر شراب کی درآمد پر نئی پابندیاں عائد کر رہی ہے، جس سے نئے اسٹور کی طلب میں اضافہ ہوسکتا ہے تاہم سعودی حکومت نے اس حوالے سے تبصرہ کرنے کی درخواست کا جواب نہیں دیا۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں