Wednesday, January 1, 2025
ہومWorldسعودی عرب نے شام میں اپنا سفیر مقرر کردیا

سعودی عرب نے شام میں اپنا سفیر مقرر کردیا


مشرق وسطیٰ کی سیاست میں بڑی پیش رفت سامنے آئی ہے، شام میں سعودی سفیر مقرر کردیا گیا۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق سعودی عرب نے ایک دھائی سے زیادہ عرصے کے بعد فیصل المجفل کو شام میں اپنا سفیر مقرر کیا ہے۔ اہم تقرر پر فیصل المجفل نے سعودی قیادت سے اظہار تشکر کیا ہے۔

خیال رہےسال 2012 میں سعودی عرب نے شام میں خانہ جنگی کہ بعد وہاں سے اپنا سفارت خانہ بند کرکے سفیر واپس بلا لیا تھا۔

سعودیہ نے اس سال کے آغاز میں شام میں اپنا سفارت خانہ دوبارہ کھولا تھا جب کہ شام نے بھی گزشتہ سال دسمبر میں سعودی دارالحکومت ریاض میں اپنا سفارت خانہ دوبارہ کھولا تھا۔

شام اور سعودی عرب میں تعلقات کی بحالی کو عرب ممالک کی طرف سے شامی صدر بشار الاسد کے ساتھ تعلقات بحالی کیلئے اہم اقدام کے طور پر دیکھا جارہا ہے۔




Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں