Thursday, December 26, 2024
ہومWorldسعودی عرب : کھلے مقامات پر دھوپ میں کام کرنے پر پابندی 

سعودی عرب : کھلے مقامات پر دھوپ میں کام کرنے پر پابندی 



(ویب ڈیسک)سعودی عرب نے موسم گرما کے دوران براہ راست سورج کی تپش میں کام کرنے والوں پر پابندی عائد کردی۔

 سعودی وزارت افرادی قوت و سماجی بہبود نے کہا ہے کہ دوپہر 12 سے 3 بجے تک سورج کی روشنی میں کام کرنے پر پابندی ہوگی جس کا مقصد نجی شعبے کے ملازمین کی صحت یقینی بنانا ہے۔

اعلامیے کے مطابق پابندی کا اطلاق 15 جون سے 15 ستمبر تک ہوگا،خلاف ورزی کرنے پر سخت سزا کی وارننگ دی گئی ہے۔

وزارت کا کہنا ہے کہ دوپہر کے وقت کام پر پابندی  نہ کرنے کی رپورٹ یا موبائل پر وزارت کی ایپ کے ذریعے کی جاسکتی ہے،حکام کا کہنا ہے کہ پابندی کا فیصلہ پرائیویٹ سیکٹر کے ملازمین کی صحت و سلامتی کے تحفظ اور انہیں صحت خطرات سے بچانے کی خاطر کیا گیا ہے، پیشہ ورانہ صحت و سلامتی کے حوالے سے  بین الاقوامی معیار اپنایا جارہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: تیل کی قیمت میں بڑا اضافہ

وزارت افرادی قوت نے پرائیویٹ کمپنیوں واداروں کے مالکان سے کہا کہ وہ اپنے یہاں اوقات کار منظم کریں اور پابندی کو مدنظر رکھ کر ڈیوٹی کے نئے شیڈول جاری کریں،خلاف ورزی کرنےوالوں سخت سزا دی جائے گی۔
 





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں