Wednesday, December 25, 2024
ہومWorldسکول کی عمارت گرنے سے امتحان دینے والے 16 طلبہ جاں بحق

سکول کی عمارت گرنے سے امتحان دینے والے 16 طلبہ جاں بحق


افریقی ملک نائیجیریا میں ایک اسکول کی عمارت تباہ ہونے سے اسکول میں امتحان دینے والے کم از کم 16 طلبہ ہلاک ہو گئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق پلیٹیو اسٹیٹ کے جوس نارتھ ڈسٹرکٹ میں سینٹ اکیڈمی اسکول کے کلاس رومز کی چھت سر پر گرنے کے بعد پھنسے ہوئے طلبہ ملبے کے نیچے سے مدد کے لیے پکارتے رہے۔

ملبہ ہٹانے والوں نے بچوں کو بچانے کی کوشش کرتے رہے جبکہ اس دوران موقع پر موجود والدین بھی اپنے بچوں کو ڈھونڈنے کے لیے بھاگ دوڑ کرتے رہے۔۔

حکام نے ابھی تک صرف یہ کہا ہے کہ کئی طالب علم ہلاک ہوئے ہیں لیکن خبر رساں ادارے کے ایک رپورٹر نے ہسپتال کے ایک مردہ خانے میں پانچ اور دوسرے میں 11 لاشیں دیکھی ہیں جہاں ان سب بچوں نے اسکول یونیفارم پہن رکھا تھا۔

ہسپتال کے بستر پر اپنی والدہ کے ساتھ موجود زخمی طالب علم ولیہ ابراہیم نے خبر رساں ادارے کو بتایا کہ میں کلاس میں داخل ہوا تو پانچ منٹ سے زیادہ نہیں ہوا تھا میں نے ایک آواز سنی اور اس کے بعد میں نے خود کو یہاں پایا۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم کلاس میں بہت سے بچے ہیں اور ہم اپنے امتحانات دے رہے تھے۔

نیشنل ایمرجنسی مینجمنٹ ایجنسی نے کہا کہ دو منزلہ عمارت ہاؤسنگ سینٹ اکیڈمی گرنے سے متعدد طلبہ ہلاک ہو گئے البتہ ایجنسی طلبہ کی تعداد یا دیگر تفصیلات نہیں بتائیں۔

جائے وقوعہ پر موجود ایک مقامی شخص چیکا اوبیوہا نے خبر رساں ادارے کو بتایا کہ اس نے جائے وقوعہ پر کم از کم آٹھ لاشیں دیکھی ہیں جبکہ درجنوں افراد زخمی بھی تھے۔

انہوں نے بنگھم یونیورسٹی کے ٹیچنگ ہسپتال کے مردہ خانے میں 11 لاشیں دیکھی ہیں اور جوز کے لیڈی آف اپوسٹلز ہسپتال کے مردہ خانے میں پانچ میتیں لی گئی ہیں۔

 




Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں