رامافوسا نے کہا، ’’ہمارے لوگ اپنے ووٹوں کے ذریعے امید کرتے ہیں کہ غیر نسل پرستی اور غیر جنس پرستی پر مبنی، امن و انصاف پر مبنی جمہوری معاشرے کے مقاصد حاصل کرنے کے لئے؛ استحکام کو یقینی بنانے اور غربت، بے روزگاری اور عدم مساوات کے ٹریپل چیلنجوں سے نمٹنے اور سب کے لیے خوشحالی حاصل کرنے کے لئے، تمام جماعتیں آئین کے فریم ورک کے اندر مل کر کام کریں گی۔‘‘
71 سالہ رامافوسا نے زور دے کر کہا کہ متعدد جماعتوں کے اتفاق رائے سے بننے والی قومی اتحاد کی حکومت ’دو یا تین جماعتوں کا بڑا اتحاد نہیں ہے۔‘‘