Sunday, December 29, 2024
ہومWorldسیلاب کی تباہ کاریوں کے باوجود شمالی کوریا کا بیرونی امداد لینے...

سیلاب کی تباہ کاریوں کے باوجود شمالی کوریا کا بیرونی امداد لینے سے انکار



پیانگ یانک (ڈیلی پاکستان آن لائن) شمالی کوریا نے سیلاب کی تباہ کاریوں کے باوجود بیرونی امداد لینے سے انکار کردیا ہے۔ 

غیر ملکی میڈیا کے مطابق سربراہ شمالی کوریا نے ہزاروں متاثرین کو بہتر دیکھ بھال کے لیے دارالحکومت لانے کا حکم دیا ہے، کم جونگ ان کا کہنا ہے کہ ملک کو سیلاب سے پہنچنے والے نقصان سے نمٹنے کے لیے بیرونی امداد کی ضرورت نہیں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں گھروں کی دوبارہ تعمیر اور  گھروں کومستحکم کرنے کے لیے دو سے تین ماہ لگیں گے۔ تب تک حکومت پیانگ یانگ میں قائم فسیلیٹیز سنٹرمیں قریب 15 ہزار 400 افراد کو پناہ دینے کا ارادہ رکھتی ہے۔ 

سرکاری میڈیا کی رپورٹس کے مطابق جولائی کے آخر میں شمال مغربی شہر سِن اوئیجو اور اس کے پڑوسی قصبے اوئیجو میں ہونے والی شدید بارشوں سے 4100 گھروں، 7410 ایکڑ زرعی زمین اور متعدد عمارتیں، سڑکیں اور ریلوے متاثر ہوئے ہیں۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں