Thursday, December 26, 2024
ہومWorldشادی منسوخ ہونے کا غصہ لڑکے نے منگیتر کی والدہ اور بھائی...

شادی منسوخ ہونے کا غصہ لڑکے نے منگیتر کی والدہ اور بھائی کو قتل کردیا



(ویب ڈیسک)بھارت کی ریاست اتر پردیش میں شادی منسوخ ہونے پر نوجوان نے غصے میں آ کر منگیتر کی والدہ اور بھائی کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق قتل کا واقعہ جمعہ کی شب عزت نگر پولیس تھانے کی حدود میں پیش آیا، ملزم کی شناخت سنجیو کمار کے نام سے ہوئی جس کی گرفتاری کیلیے پولیس متحرک ہے۔سنجیو کمار نے منگیتر کی 55 سالہ والدہ اور 21 سالہ بھائی کو قتل کرنے کے بعد لاشیں سڑک کنارے پھینک کر فرار ہوگیا۔

پولیس آفیسر کے مطابق ملزم کی شادی مقتولہ کی بیٹی کے ساتھ ہونا طے پائی تھی جو بعد میں کسی وجہ سے منسوخ کی گئی۔سڑک کنارے لاشیں ملنے کی اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچی اور لاشوں کو پوسٹ مارٹم کیلیے ہسپتال منتقل کیا جن کی رپورٹس آنے کے بعد موت کی وجہ معلوم ہو سکے گی۔

مقتولہ کے شوہر نے پولیس میں سنجیو کمار کے خلاف اندراج مقدمہ کیلیے درخواست دی۔ انہوں نے پولیس کو بتایا کہ بیٹی کی شادی ملزم کے ساتھ طے کی تھی جو سنجیو کے نامناسب رویے کی وجہ سے منسوخ کی گئی۔پولیس کے مطابق ملزم کی گرفتاری کیلیےچھاپے مارے جا رہے ہیں۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں