Wednesday, January 8, 2025
ہومWorldشادی یادگار بنانے کیلئے دُولہا دُلہن نے خود کو آگ لگا لی

شادی یادگار بنانے کیلئے دُولہا دُلہن نے خود کو آگ لگا لی



(ویب ڈیسک) شادیوں کی یاد منانے کے رجحان نے نئے جوڑوں کو بھی غیر محفوظ بنا دیا ہے، اپنی شادی کو یادگار بنانے کے لیے خود کو آگ لگانے والے دلہا اور دلہن سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئے ۔

آگ کی لپیٹ میں آنے والے نوبیاہتا جوڑے کا ایک کلپ انٹرنیٹ پر وائرل ہوگیا، خطرناک اسٹنٹ نے مہمانوں اور سوشل میڈیا صارفین کو چونکا دیا۔

نوبیاہتا جوڑے Gabe Jessop اور Embir Bambire نے جان بوجھ کر خود کو آگ لگا دی اور روایتی تقریب کو ایک ناقابل فراموش تماشے میں بدل دیا۔

جوڑے، جو فلم انڈسٹری میں اسٹنٹ ڈبلز کے طور پر کام کرتے ہیں، اپنی زندگی میں اس خاص دن میں ایک شعلہ انگیز موڑ شامل کرکے اپنے مشترکہ کیریئر کو خراج تحسین پیش کرنا چاہتے تھے۔

جوڑا ایک جرات مندانہ سٹنٹ کرتے ہوئے ہاتھ میں ہاتھ ملا کر چلا ،یہ جوڑا پہلے ہاتھوں میں پھولوں کا گلدستہ لیے چل رہا ہے اور اچانک ان کی پشت پر آگ بھڑک اٹھی۔

یہ بھی پڑھیں:بھارت: دادی کو کرسی نہ دیئے جانے پر دلہا بارات واپس لے گیا

اس پر صارفین نے کافی حیرانی کا اظہار کیا ہے اور بہت سے متجسس صارفین نے اس بات کی وجہ سے کنفیوژن کا اظہار کیا کہ جوڑے کے بالوں میں آگ کیوں نہیں لگی۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں