Monday, December 30, 2024
ہومWorldشامی باغیوں کا مزید علاقوں پر قبضہصدر بشارالاسد کا اقتدار خطرے سے...

شامی باغیوں کا مزید علاقوں پر قبضہصدر بشارالاسد کا اقتدار خطرے سے دوچار 



 (ویب ڈیسک)شام میں صدر بشارالاسد کا اقتدار خطرے سے دوچار  ہو گیا، شام کے باغیوں نے جنوب مغربی شہر درعا پر بھی قبضہ کر لیا,پاکستان نے اپنے شہریوں کو شام کا سفر کرنے سے گریز کرنے کا مشورہ دیا ہے۔
دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ  شہری حالات بہتر ہو نے کے بعد  شام کا سفر کر یں،امریکہ نے بھی اپنے شہریوں کو شام چھوڑنے کاکہا ہے،  شامی باغیوں کی پیش قدمی سےاسد حکومت نے تیسرے شہر کا کنٹرول کھو دیا۔

شامی باغیوں کے رہنماؤں نے غیر ملکی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جنوب مغربی شہر درعا پر قبضہ ہونے کے بعد شامی فوج شہر چھوڑ کر دمشق کی طرف روانہ ہوگئے جبکہ شہر میں تعینات شامی سینئر سیکیورٹی حکام اور فوجی افسروں کو محفوظ راستہ دے دیا گیا ہے۔

انسانی حقوق کے ایک گروپ کے مطابق شامی باغی حلب اور حما شہروں پر قبضے کے بعد اب حمص کی طرف پیش قدمی کر رہے ہیں باغیوں نے درعا صوبے کے نوے فیصد علاقے پر قبضہ کر لیا ہے۔

باغی گروپ کے رہنما نے کہا کہ شامی فوجی بغاوت کر لیں ورنہ اپنے انجام کے لیے تیار رہیں جبکہ دوسری جانب امریکی اخبار نیویارک ٹائمز کے مطابق ایران نے شام سے اپنے فوجی افسروں اور اہلکاروں کو نکالنا شروع کر دیا ہے۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں