ہیلی ٹرمپ انتظامیہ میں اقوام متحدہ میں امریکہ کی مستقل نمائندہ تھیں۔ ہندوستانی نژاد سابق سفارت کار نے ہڈسن انسٹی ٹیوٹ میں کہا، ’’میں ٹرمپ کے لئے ووٹ کروں گی۔‘‘
واشنگٹن: ریپبلکن پارٹی کی صدارتی امیدوار نکی ہیلی نے کہا ہے کہ وہ 2024 کے امریکی صدارتی انتخابات میں ڈونلڈ ٹرمپ کو ووٹ دیں گی۔ ہیلی ٹرمپ انتظامیہ میں اقوام متحدہ میں امریکہ کی مستقل نمائندہ تھیں۔ ہندوستانی نژاد سابق سفارت کار نے ہڈسن انسٹی ٹیوٹ میں کہا، ’’میں ٹرمپ کے لئے ووٹ کروں گی۔‘‘
نکی ہیلی مارچ کے شروع میں ریپبلکن پارٹی کی صدارتی نامزدگی کی دوڑ سے باہر ہو گئی تھیں۔ جب وہ اس دوڑ سے باہر ہوئی تھیں تو انہوں نے ٹرمپ کی حمایت نہیں کی تھی۔ تاہم انہوں نے کہا تھا کہ ٹرمپ کو اپنے لاکھوں حامیوں کا اعتماد جیتنے کی کوشش کرنی چاہیے۔ نکی ہیلی نے بدھ کو کہا کہ ’’ایک ووٹر کے طور پر میری ترجیح ایک ایسا صدر منتخب کرنا ہو گی جو ہمارے اتحادیوں کے پیچھے کھڑا ہو اور ہمارے دشمنوں کا محاسبہ کرے۔ جو سرحد کو محفوظ بنائے۔ ایک ایسا صدر جو سرمایہ داری اور آزادی کا حامی ہو۔ ایک ایسا صدر جو سمجھتا ہو کہ ہمارے قرض کو کم کرنا ہے۔‘‘
انہوں نے کہا کہ ٹرمپ بطور صدر پرفیکٹ نہیں ہیں لیکن صدر جو بائیڈن تباہ کن صدر رہے ہیں۔ ابتدا میں ایسا لگتا تھا کہ نکی ہیلی ٹرمپ کے لیے مسائل پیدا کر سکتی ہیں لیکن ایسا نہیں ہوا۔ بائیڈن نے ہیلی کے حامیوں کو جیتنے کی کوشش کی تھی۔ ہیلی کے حامیوں میں لبرل اور آزاد رائے دہندگان شامل ہیں۔ یہ وہ طبقہ ہے جو ڈیموکریٹک پارٹی کے انتخابات کا رخ بدل سکتا ہے۔
ٹرمپ کو بھی صدارت تک پہنچنے کے لیے ہیلی کی حمایت کی ضرورت ہے۔ ہیلی کے دوڑ سے باہر ہونے کے باوجود، انہیں ریپبلکن پرائمری میں 14 فیصد ووٹ ملے اور ٹرمپ نے اب تک جن لوگوں کو ممکنہ نائب صدر کے طور پر اپنے انتخابی ساتھی کے طور پر پیش کیا ہے، ان میں ہیلی جیسی کشش نہیں ہے۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔