Tuesday, January 7, 2025
ہومWorldصومالی قزاقوں نے 50 لاکھ ڈالر تاوان وصول کرکے بنگلہ دیشی کارگو...

صومالی قزاقوں نے 50 لاکھ ڈالر تاوان وصول کرکے بنگلہ دیشی کارگو جہاز کو چھوڑ دیا



موغادیشو (ڈیلی پاکستان آن لائن )صومالی قزاقوں نے 5 ملین ڈالر تاوان ملنے کے بعد بنگلہ دیشی پرچم والے کارگو جہاز کو چھوڑ دیا۔
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق بنگلہ دیشی جہازکی رہائی 5 ملین ڈالر تاوان ملنے کے بعد ممکن ہوئی جس کے بعد صومالی قزاقوں نے کارگو جہاز کو عملے کے 23 افرادسمیت رہا کیا۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق تاوان کی مطلوبہ رقم تین بوریوں میں ہوائی جہاز سے کارگو جہاز پرگرائی گئی جس کے بعد قزاقوں نے جہاز کو آزاد کردیا۔خبر ایجنسی کا کہنا ہے کہ جہاز ایم وی عبداللہ یورپی یونین کے 2بحری جہازوں کی نگرانی میں منزل کی جانب روانہ ہوگیا،صومالی قزاقوں نے دبئی بندرگاہ پہنچنے تک جہازپر مزید حملے نہ کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔ رپورٹس کے مطابق گزشتہ ماہ ہائی جیک کیا جانے والا بنگلہ دیشی کارگو جہاز موزمبیق سے متحدہ عرب امارات کی طرف جارہا تھا۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں