Wednesday, January 1, 2025
ہومWorldعالمی رہنماؤں اور میڈیا تنظیموں کا بھی منموہن سنگھ کے انتقال پر...

عالمی رہنماؤں اور میڈیا تنظیموں کا بھی منموہن سنگھ کے انتقال پر گہرے غم کا اظہار، ہندوستان کا سچا سپوت قرار دیا


سابق وزیر اعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ کے انتقال پر صرف ہندوستان ہی نہیں بلکہ پوری دنیا میں سوگ کی لہر ہے۔ منموہن سنگھ کے انتقال پر روس، فرانس، مالدیپ سمیت کئی ممالک کے سربراہان نے اپنے گہرے غم کا اظہار کیا ہے۔ ساتھ ہی دنیا بھر کی میڈیا تنظیموں نے بھی منموہن سنگھ کے انتقال پر سوگ ظاہر کیا ہے۔ امریکی صدر جو بائیڈن نے ڈاکٹر منموہن سنگھ کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ وہائٹ ہاؤس کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ہندوستان اور امریکہ کے درمیان آج جیسا رشتہ ہے وہ منموہن سنگھ کے ویژن کے بغیر ممکن نہیں تھا۔ بائیڈن نے منموہن سنگھ کو سچا محب وطن اور ملک کے لیے وقف رہنما بتایا۔

منموہن سنگھ کے انتقال پر روس کے صدر ولادیمیر پوتن نے بھی غم کا اظہار کیا۔ انہوں نے منموہن سنگھ کو ایک عظیم رہنما قرار دیتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم اور دوسرے عہدوں پر رہتے ہوئے ہندوستان کی اقتصادی ترقی کو بڑھاوا دینے کے لیے عالمی منچ پر انہوں نے اپنی آواز بلند کی ہے۔



Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں