Thursday, January 2, 2025
ہومWorld’عمران خان کی گرفتاری سے متعلق معاملات پر امریکا کی کوئی پوزیشن...

’عمران خان کی گرفتاری سے متعلق معاملات پر امریکا کی کوئی پوزیشن نہیں یہ وہ معاملات ہیں جن کا ۔ ۔ ۔‘امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان کا تازہ بیان آگیا



نیویارک (ویب ڈیسک) تحریک انصاف کے بانی کی گرفتاری سے متعلق معاملات پر امریکا کی کوئی پوزیشن نہیں یہ وہ معاملات ہیں جن کا فیصلہ حکومت پاکستان کوکرنا ہے۔

جیو نیوز کے مطابق ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے اپنی پریس بریفنگ میں کہا کہ دہشتگردی کے مشترکہ خطرے سے نمٹنے کیلئے پاکستان کے ساتھ مل کر کام کرنے کیلئے پرعزم ہیں۔انہوں نے کہا کہ آبادکاری اور امیگریشن کے منتظر افراد کی حفاظت پر پاکستان کے ساتھ رابطے میں ہیں، دونوں ممالک کے مفاد میں ہے کہ ان افراد کی محفوظ اور موثر آباد کاری کو یقینی بنایا جا سکے۔

امریکی ترجمان میتھیو ملر نے مزید کہا کہ حکومت پاکستان کے ساتھ کسی بھی مسئلے یا خدشات کو دور کرنے کیلئے کام جاری رکھیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان سمیت افغانستان کے پڑوسیوں کی حوصلہ افزائی کرتے رہیں گے کہ وہ نان ریٹرن ایڈوائزری کا احترام کریں۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں