Wednesday, January 8, 2025
ہومWorldغزہ میں انسانی بحران: پاکستان کا سلامتی کونسل سے فیصلہ کن اقدامات...

غزہ میں انسانی بحران: پاکستان کا سلامتی کونسل سے فیصلہ کن اقدامات کا مطالبہ



نیویارک ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاکستان نے سلامتی کونسل سے غزہ میں انسانی بحران روکنے کیلئے فیصلہ کن اقدامات کا مطالبہ کر دیا۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق پاکستانی مندوب عاصم افتخار نے سلامتی کونسل میں مشرقی وسطیٰ کی صورتحال پر فلسطینی مسئلے پر بیان میں کہا کہ اسرائیل غزہ میں جو کچھ کر رہا ہے وہ جنگ نہیں، بے دخلی ، نسلی صفایا اور تباہی کی مہم ہے، شہریوں پر اندھا دھند بمباری اوربنیادی ڈھانچے کی منظم تباہی الگ تھلگ واقعات نہیں، یہ سوچے سمجھے اقدامات ہیں جن کا مقصد ایک پوری قوم کو ان کے وطن سے مٹانا ہے۔
عاصم افتخار نے کہا کہ عالمی برادری یو این چارٹر اور بین الاقوامی قوانین کے دفاع کیلئے متحد ہو، تاریخ کے ایک فیصلہ کن موڑ پر کھڑے ہیں، کیا یہ کونسل اپنی ذمے داری نبھائے گی یا المیے سے منہ موڑ لے گی؟ فلسطینی عوام اس کونسل سے امید، انصاف اور امن کے وعدے کی توقع رکھتے ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں ان کو مایوس نہیں کرنا چاہئے، غزہ میں خونریزی ختم ہونی چاہئے، سلامتی کونسل اجلاس میں پاکستان نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کا مطالبہ دہرایا۔
پاکستانی مندوب کا کہنا تھا کہ فلسطینی رکنیت اخلاقی ضرورت ہے جو دو ریاستی حل کی ناقابل واپسی ضمانت ہوگی۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں