Wednesday, January 1, 2025
ہومWorldلبنان پراسرائیلی میزائلوں کی برسات جاری 570 شہید 1800 زخمی 

لبنان پراسرائیلی میزائلوں کی برسات جاری 570 شہید 1800 زخمی 



(24نیوز)اسرائیل کی جانب سے لبنان پرمیزائلوں کی برسات جاری ہے،لبنان پراسرائیل کے وحشیانہ حملوں میں شہیدہونےوالے افراد کی تعداد 570 تک پہنچ گئی جبکہ 1800 زخمی ہوئے ہیں۔

بیروت پراسرائیل کے تازہ حملے میں حزب اللہ کے اہم کمانڈر ابراہیم قبیسی شہید ہوگئے،سیکڑوں لبنانی شہریوں جان بچانے کےلئے شام میں داخل ہوگئے،اسرائیلی حملوں کی وجہ سے لبنان میں تعلیمی ادارے ایک ہفتے کیلئے بند کر دئیے گئے ہیں۔

حزب اللہ کی جانب سے جوابی کارروائی میں اسرائیل پر 300 سے زائد راکٹ داغے گئے جس میں حزب اللہ نے کئی اسرائیلی فوجی اہداف کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیاہے۔

دوسری طرف  پاکستان نے لبنان پر اسرائیل کی وحشیانہ کارروائیوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے عالمی برادری سے اپیل کی ہے کہ وہ اسرائیل کو فوری طور پر جواب دہ ٹھہرائے، جہاں تازہ حملوں میں اب تک سیکڑوں افراد شہید ہوچکے ہیں۔

ترجمان دفترخارجہ ممتاز زہرہ بلوچ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیاہے کہ پاکستان نے اسرائیل کی لبنان پر تازہ ترین جارحیت جس میں سیکڑوں بے گناہ شہریوں کا قتل عام کیا گیا، کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ لبنان پر یہ جارحیت اقوام متحدہ کے چارٹر اور بین الاقوامی قانون کی سنگین خلاف ورزی ہے، یہ ایک خطرناک  فعل ہے جو پہلے سے ہی غیر مستحکم خطے میں امن وسلامتی کو مزید خطرے میں ڈال رہا ہے۔

ترجمان دفترخارجہ کامزید کہنا تھا کہ پاکستان لبنان کی خودمختاری اورعلاقائی سالمیت کی مکمل حمایت کا اعادہ کرتا ہے اور لبنان کے عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتا ہے،ہم لبنان کے حقِ امن و سلامتی کے لیے مضبوطی سے کھڑے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم عالمی برادری سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ خطے میں اسرائیل کی خطرناک مہم جوئی اور اس کی جارحیت اور نسل کشی کے اقدامات پر اسے فوری طور پر جواب دہ ٹھہرائے۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں