Sunday, December 29, 2024
ہومWorldلداخ کے ہزاروں شہریوں کا آرٹیکل 370 کیخلاف احتجاج تیسرے ہفتے بھی...

لداخ کے ہزاروں شہریوں کا آرٹیکل 370 کیخلاف احتجاج تیسرے ہفتے بھی جاری 



سرینگر (ڈیلی پاکستان آن لائن ) بھارت میں قائم مودی حکومت کی جانب سے کشمیر اور لداخ پر لگائے گئے جابرانہ آرٹیکل 370 کیخلاف آوازیں تیز ہونے لگیں۔
نجی ٹی وی دنیا نیوزکے مطابق آرٹیکل 370 کیخلاف کشمیر کے بعد لداخ کے عوام بھی اپنے مطالبات کی منظوری کیلئے سراپا احتجاج ہیں، منجمد درجہ حرارت کے باوجود ہزاروں شہریوں کا مودی حکومت کیخلاف احتجاج تیسرے ہفتے میں داخل ہو گیا۔مظاہرین کا کہنا ہے کہ علاقے کی نازک، ماحولیات کے تحفظ، زمین اور زراعت پر خود مختاری کیلئے آئینی دفعات ختم کی جائیں، آرٹیکل 370 کے نفاذ سے ہماری ثقافت اور شناخت کو سخت خطرہ لاحق ہے، مطالبات منظور نہ کئے تو مارچ کریں گے۔
غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ مطالبات کی منظوری کیلئے بدھ، مسلم کمیونٹی میں اتحاد بن گیا، مظاہرین نے احتجاج کے دوران مودی سرکار پر وعدوں میں خیانت، علاقائی خودمختاری نہ دینے کے الزامات عائد کئے، ہزاروں افراد دکانیں، کاروبار بند کر کے احتجاج کر رہے ہیں۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں