Sunday, December 29, 2024
ہومWorldلندن پولیس اہلکاروں کا پاکستانی نژاد فیملی پر بدترین تشدد ویڈیو بھی...

لندن پولیس اہلکاروں کا پاکستانی نژاد فیملی پر بدترین تشدد ویڈیو بھی سامنے آ گئی



(24نیوز)مانچسٹر ایئرپورٹ پر پولیس اہلکاروں نے برٹش پاکستانی فیملی کے 2 نوجوانوں کو بدترین تشدد کا نشانہ بنا ڈالا، واقعے کی ویڈیو وائرل ہونے پر 5اہلکاروں کو معطل کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر وائرل میں دیکھاجا سکتا ہے کہ مانچیسٹر پولیس  اہلکار ایک مسلمان لڑکے کو نیچے لٹا کر اس کے سر پر لاتیں رہے ہیں جبکہ ماں اپنے بیٹے کو تشدد سے بچانے کی کوشش کرتی رہی۔ واقعے کی ویڈیو وائرل ہونے پر تشدد کرنے والے 5 اہلکاروں کو معطل کر دیا گیا جبکہ اس میں ملوث 7 اہلکاروں کے خلاف تحقیقات جاری ہے۔

گریٹر مانچسٹر پولیس نے مذکورہ پر بیان دیا کہ ایئرپورٹ پر مسافروں میں جھگڑا ہوا تھا جہاں پولیس موقع پر پہنچی،مطلوبہ شخص نے گرفتاری کی کوشش پر اہلکاروں پر حملہ کیا تھا۔پولیس کے مطابق ہاتھا پائی میں 3 پولیس اہلکار زخمی ہوئے جبکہ خاتون اہلکار کی ناک کی ہڈی ٹوٹ گئی، حالات پر قابو پانے کیلئے  آرمڈ پولیس نے 4 افراد کو گرفتار کیا، ایئرپورٹ پر پولیس تشدد کی ویڈیو کا متعلقہ محکمہ تحقیقات کر رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: افسوسناک خبر!300تارکین وطن سے بھری کشتی سمندر میں الٹ گئی، ہلاکتیں





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں