Wednesday, January 1, 2025
ہومWorldماسکو میں گاڑی دھماکے سے اڑادی گئی روسی اعلیٰ افسر اور اہلیہ...

ماسکو میں گاڑی دھماکے سے اڑادی گئی روسی اعلیٰ افسر اور اہلیہ زخمی



روس (ڈیلی پاکستان آن لائن)ماسکو میں گاڑی میں دھماکے سے 2 افراد زخمی ہوگئے۔ 

غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق روسی میڈیا کا کہنا ہے کہ  زخمیوں میں روسی ملٹری انٹیلی جنس ایجنسی کا افسر اور ان کی اہلیہ شامل ہیں۔ 

روسی وزارت داخلہ کے مطابق دھماکا گاڑی میں نصب بارودی ڈیوائس سے ہوا، واقعے سے متعلق تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے، دھماکے میں ملوث مشتبہ شخص ترکیہ فرار ہوگیا۔

واقعے سے متعلق  ترک وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ روس میں دھماکے میں ملوث مشتبہ  روسی شہری کو  ترکیہ میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔

واقعے کی ویڈیو  میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ملٹری انٹیلی جنس  افسر کے گاڑی میں بیٹھنے کے کچھ ہی دیر بعد گاڑی میں دھماکا ہوجاتا ہے۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں