Monday, December 23, 2024
ہومWorldماں نے ایک ماہ کے بچے کو اوون میں ڈال دیا جل...

ماں نے ایک ماہ کے بچے کو اوون میں ڈال دیا جل کر ہلاک



(ویب ڈیسک) امریکی ریاست کنساس سٹی میں ایک ماہ کا بچہ مبینہ طور پر اوون میں ڈالے جانے کے نتیجے میں جل کر دم توڑ گیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق کنساس سٹی کی ایک ماں پر شیر خوار بچے کی بہیمانہ موت کا سبب بننے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے سی ٹی وی 05 کے مطابق گزشتہ جمعے کی رات دیڑھ بجے کے قریب کنساس سٹی پولیس ڈیپارٹمنٹ کو ایک گھر سے ایمرجنسی کال موصول ہوئی۔

پولیس عملے کے گھر پر پہنچنے سے قبل ہی بچہ دم توڑ چکا تھا، پولیس نے غیرحالت میں برآمد ہونے والے بچے اور آس پاس کے حالات کے پیشِ نظر تحقیقات کا آغاز کیا۔

یہ بھی پڑھیے: ادھار کے جوتوں سےمیراتھن کا عالمی ریکارڈ جیتنے والا ایتھلیٹ چل بسا

گزشتہ ہفتے جیکسن کانٹی پراسیکیوٹر کی جانب سے اس کیس سے متعلق میڈیا سے معلومات شیئر کی گئیں جس کے مطابق شیر خوار بچے کی موت کی وجہ اس کی 25 سالہ ماں، ماریہ تھامس بنی تھی۔

جیکسن کانٹی پراسیکیوٹر آفس کے مطابق لاپرواہ ماں، تھامس کو شیرخوار بچے کو جلانے، اس کی زندگی خطرے میں ڈالنے اور موت کی وجہ بننے پر اے کلاس جرم کے دفعات کا سامنا ہے۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں