Thursday, January 2, 2025
ہومWorldمغرب نئی عالمی جنگ کا خطرہ بڑھا رہا ہے صدر پیوٹن نے...

مغرب نئی عالمی جنگ کا خطرہ بڑھا رہا ہے صدر پیوٹن نے خبردار کر دیا



ماسکو (مانیٹرنگ ڈیسک) روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے “متکبر ” مغرب پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ ایک نئی عالمی جنگ کا خطرہ بڑھا رہا ہے ، مغربی اشرافیہ نازی ازم کو شکست دینے میں سوویت یونین کے کردار کو بھول چکی ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے دوسری جنگ عظیم میں سوویت یونین کی جرمنی پر فتح کی یاد میں منائے گئے ’’یوم فتح‘‘ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے خبردار کیا کہ جوہری طاقت سے لیس روس کی سٹریٹجک قوتیں جنگ کے لئے تیار ہیں۔ ماسکو کے ریڈ سکوائر میں منعقدہ تقریب میں ہزاروں افراد نے شرکت کی ۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں