اس علاقے میں کم از کم 50 سے 60 مکانات اس آفت سے براہ راست متاثر ہوئے جن میں سے زیادہ تر تباہ ہوگئے ہیں اور کچھ کو تباہ کن لینڈ سلائیڈنگ سے نقصان پہنچا ہے۔اس کے علاوہ ابھی بھی غیر مستحکم لینڈ سلائیڈنگ سے مزید کئی جانیں خطرے میں ہیں، کیونکہ ملبہ چھ سے آٹھ میٹر گہرا ہے۔ترجمان نے کہا کہ ملبے تلے دبے بہت سے لوگ ابھی تک لاپتہ ہیں اور تلاش اور امدادی کارروائیاں جاری رہنے سے ہلاکتوں کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ہے۔