Tuesday, January 7, 2025
ہومWorldواشنگٹن: کیپیٹل ہل حملہ کیس کے پہلے ملزم کو 4 سال سے...

واشنگٹن: کیپیٹل ہل حملہ کیس کے پہلے ملزم کو 4 سال سے زائد قید کی سزا جرمانہ بھی عائد



واشنگٹن(ڈیلی پاکستان آن لائن )کیپیٹل ہل حملہ کیس میں پہلے ملزم کو 4 سال سے زائد قید کی سزا سنا دی گئی اور جرمانہ بھی عائد کر دیا گیا۔
امریکی اخبار کے مطابق ڈسٹرکٹ کورٹ نے حملہ آور مائیکل سپارکس کو 4 سال اور 5 ماہ کی سزا سنانے کے ساتھ ان پر 2000 ڈالر کا جرمانہ بھی عائد کیا۔سرکاری وکیل کے مطابق سزا ختم ہونے کے بعد سپارکس کو 3 سال تک نگرانی میں بھی رکھا جائے گا۔امریکی اخبار کا بتانا ہے کہ مائیکل سپارکس کو مارچ میں وفاقی جیوری نے شہری بدنظمی میں قصوروار ٹھہرایا تھا۔
یاد رہے کہ مائیکل سپارکس کو 6 جنوری کو کیپیٹل ہل میں موجود ہونے پر کئی معمولی جرائم میں بھی قصوروار قرار دیا تھا۔کیپیٹل ہل پر ڈونلڈ ٹرمپ کے حامیوں کی جانب سے حملے کے موقع پر مائیکل سپارک اور ان کے دوستوں کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں وہ بار بار کہہ رہے تھے کہ ہم اس بلڈنگ میں داخل ہو چکے ہیں۔کیپیٹل ہل پر حملے سے 3 روز قبل بھی مائیکل سپارک نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ کی تھی جس میں ان کا کہنا تھا وقت آگیا ہے کہ انہیں گھسیٹ کر باہر نکالا جائے، یہ باغی ہیں۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں