Wednesday, January 1, 2025
ہومWorldوسطی میکسیکو میں مسافر بس گہری کھائی میں جاگری 19 افراد ہلاک

وسطی میکسیکو میں مسافر بس گہری کھائی میں جاگری 19 افراد ہلاک



میکسیکو سٹی (ڈیلی پاکستان آن لائن)وسطی میکسیکو میں مسافر بس گہری کھائی میں جاگری، حادثے کے نتیجے میں 19 افراد ہلاک اور چھ زخمی ہوگئے۔
حکام کے مطابق بس کو حادثہ وسطی ریاست زکاٹیکاس میں پیش آیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق بس مکئی لے جانے والے ٹریکٹر سے ٹکرا کر کھائی میں جا گری۔رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ ٹریکٹر ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا۔
زکاٹیکاس کے گورنر ڈیوڈ مونریال نے اس پہلے بتایا کہ حادثے میں 24 افراد ہلاک ہوئے لیکن بعد ازاں ریاستی اٹارنی جنرل کے دفتر نے ہلاک ہونے والوں کی درست تعداد بتائی۔
امدادی ٹیموں نے گہری کھائی میں گرنے والی لاشوں کو نکالنے کے لئے کا م شروع کیا۔
سوشل میڈیا پرپوسٹ کی گئی تصاویر میں فوجیوں، پولیس اور امدادی ٹیموں کو علاقے کو محفوظ بنانے اور لاشیں نکالنے کے لئے مل کر کام کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔
مذکورہ بس امریکا اور میکسیکو کی سرحد پر واقع شہر سیوداد جواریز کی جانب جا رہی تھی۔ حکام نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ متاثرین میں سے کوئی بھی تارکین وطن نہیں تھا۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں