Tuesday, January 7, 2025
ہومWorldپاکستان میں زلزلے کے جھٹکے، دہلی-این سی آر تک محسوس کیے گئے

پاکستان میں زلزلے کے جھٹکے، دہلی-این سی آر تک محسوس کیے گئے


پاکستان اور افغانستان کی سرحدی علاقے میں زلزلہ آیا جس کی شدت 5.8 تھی۔ جھٹکے دہلی-این سی آر تک محسوس کیے گئے۔ ابھی تک کسی جان یا مال کے نقصان کی اطلاع نہیں ملی

زلزلہ، علامتی تصویر یو این آئی
user

نئی دہلی: پاکستان اور افغانیستان کی سرحدی علاقے میں آج یعنی بدھ کے روز زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جن کی شدت 5.8 ریکارڈ کی گئی ہے۔ زلزلے کا مرکز افغانستان-پاکستان میں بتایا جا رہا ہے اور اس کی گہرائی 33 کلومیٹر زیر زمین تھی۔ دہلی-این سی آر اور دیگر علاقوں جیسے کہ جموں و کشمیر، ہریانہ اور پنجاب میں بھی اس زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

مقامی ذرائع کے مطابق، زلزلے کے بعد لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے اور کئی افراد اپنے گھروں سے باہر نکل آئے۔ ابھی تک زلزلے کی وجہ سے کسی جان و مال کے نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی ہے۔ یہ زلزلہ زمین کی ٹیکٹونک پلیٹس کی حرکت کی وجہ سے آیا ہے، جن کی آپس میں ٹکراؤ کی وجہ سے زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوتے ہیں۔

دہلی-این سی آر میں ابھی کچھ دن پہلے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے۔ اس دوران افغانستان میں اتنا زوردار زلزلہ آیا کہ دہلی این سی آر میں بھی زمین لرز اٹھی تھی۔ اس دوران زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 5.7 ریکارڈ کی گئی۔ زلزلہ کا مرکز زمین سے 255 کلومیٹر کی گہرائی میں موجود تھا۔ افغانستان کے وقت کے مطابق صبح 11 بج کر 26 منٹ پر زلزلہ آیا جس کا اثر دہلی تک دیکھا گیا تھا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔






Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں