اس حملہ کے تعلق سے بتایا جا رہا ہے کہ جب حملہ آوروں نے دھماکہ کیا تو پورے علاقے میں دہشت کا ماحول پیدا ہو گیا۔ یہ دھماکہ اتنا خطرناک تھا کہ دھماکے سے شہر کی کئی عمارتوں اور دکانوں کو نقصان پہنچا۔ کچھ عمارتیں تک جگہ جگہ سے ٹوٹ پھوٹ گئیں۔ لوگوں میں ایک خوف کا عالم پیدا ہو گیا جو اب بھی دہشت میں ہیں۔