Wednesday, January 1, 2025
ہومWorldپراپرٹی لیکس: دبئی میں جائیداد لینے والوں میں بھارتی سب سے آگے...

پراپرٹی لیکس: دبئی میں جائیداد لینے والوں میں بھارتی سب سے آگے مکیش امبانی بھی شامل



دبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن )دبئی میں جائیدادیں خریدنے والوں میں نامور بھارتی بزنس ٹائیکون مکیش امبانی کا نام بھی شامل ہے۔
نجی ٹی وی جیونیوز کے مطابق مکیش امبانی کی دبئی میں 110 ارب ڈالر مالیت کی جائیدادیں ہیں جبکہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے انتہائی قریب سمجھے جانے والے بھارتی سرمایہ کار گوتم اڈانی کے بھائی ونود اڈانی کا نام بھی پراپرٹی لیکس میں شامل ہے، ونود اڈانی کی دبئی میں 22 ارب ڈالر سے زائد مالیت کی جائیدادوں کا انکشاف ہوا ہے۔اس کے علاوہ پراپرٹی لیکس میں بھارتی شہری دبئی میں جائیدادیں خریدنے والے غیرملکیوں میں سب سے آگے ہیں، 29 ہزار 700 بھارتیوں کی دبئی میں 35 ہزار جائیدادیں ہیں اور بھارتیوں کی دبئی میں جائیدادوں کی مالیت تقریباً 17ارب ڈالر ہے۔
 19ہزار 500 برطانوی شہریوں کی دبئی میں 22 ہزار جائیدادیں ہیں، برطانوی شہریوں کی دبئی میں خریدی گئی جائیدادوں کی مالیت 10ارب ڈالر ہے جبکہ 8500 سعودی شہریوں نے دبئی میں ساڑھے 8 ارب ڈالرز کی 16 ہزار جائیدادیں خرید رکھی ہیں۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں