(24 نیوز)پی ٹی آئی پرپابندی لگانے کے فیصلے پرامریکاکوبھی تشویش،ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیوملرکی پریس بریفنگ، کہاہے کہ یقیناکسی جماعت پرپابندی تشویشناک بات ہے۔انسانی حقوق،آزادی ا ظہاررائے کے احترام کی حمایت کرتے ہیں۔حکومت پاکستان کے بیانات دیکھے ہیں،یہ ایک پیچیدہ سیاسی عمل کاآغازہے،امریکاآئینی ،جمہوری ،،اُصولوں کی پاسداری کی حمایت کرتاہے۔
امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے پریس بریفنگ میں کہا ہے کہ کسی سیاسی جماعت پر پابندی انسانی حقوق، آزادی اظہاراور آئین کے خلاف ہے، لگتا ہےپیچیدہ سیاسی عمل کا آغاز کیا جارہاہے۔
واشنگٹن میں پریس بریفنگ کے دوران پی ٹی آئی پر پابندی کے حوالے سے سوال کا جواب دیتے ہوئے میتھیو ملر نےکہا کہ اس حوالے سے حکومت پاکستان کے بیانات دیکھے ہیں، جیسے یہ اندرونی عمل جاری رہے گا ہم اس پر نظر رکھیں گے،ترجمان محکمہ خارجہ نے کہا ہم وسیع ترجمہوری اصولوں کی حمایت کرتے ہیں ، ان میں قانون کی حکمرانی اورمساوی انصاف بھی شامل ہے۔