Monday, December 23, 2024
ہومWorld چرایا ہوا ہیلی کاپٹر عمارت کی چھت سے ٹکراکر تباہ پائلٹ ہلاک

 چرایا ہوا ہیلی کاپٹر عمارت کی چھت سے ٹکراکر تباہ پائلٹ ہلاک



 (24نیوز) آسٹریلیا میں سیاحتی مرکز سمجھے جانے والے شہر کیرنز میں فائیو اسٹار ہوٹل کی چھت سے ٹکراکر ہیلی کاپٹر تباہ ہوگیا، حادثے میں پائلٹ موقع ہی پر ہلاک ہوگیا۔ 

مقامی وقت کے مطابق رات کے دو بجے ہیلی کاپٹر کا پائلٹ بظاہر طے شدہ کوریڈور سے ہٹ گیا تھا جس کے باعث یہ حادثہ رونما ہوا،  ہیلی کاپٹر کے ٹکرانے سے ہوٹل کے چند حصوں میں آگ لگ گئی، فائر فائٹرز اور ریسکیو ٹیموں کے آنے تک 200 سے زائد افراد کو ہوٹل سے نکالا جاچکا تھا، حادثے کے نتیجے میں ہیلی کاپٹر کے پَر ٹوٹ کر دور جا گرے۔ ایک پَر ہوٹل کے تالاب میں بھی گرا جہاں چند افراد موجود تھے۔ انہیں معمولی چوٹیں آئیں۔ حادثے کا سبب معلوم نہ ہوسکا، غیر ملکی میڈیا نے  بتایا کہ یہ ہیلی کاپٹر چرایا گیا اور پائلٹ غیر قانونی طور پر پرواز کر رہا تھا،طیارے کے چرائے جانے کی خبر اس کے مالکان نے دی ہے، ان کا کہنا ہے کہ جو شخص اس ہیلی کاپٹر کو اڑا رہا تھا اس کے پاس فلائٹ آپریشن کا اجازت نامہ نہیں تھا۔

یہ بھی پڑھیں : لیفٹینٹ جنرل (ر)فیض حمید  کو فوجی تحویل میں لے لیا گیا، کورٹ مارشل کا عمل شروع





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں