Tuesday, January 7, 2025
ہومWorldچینی کی فی کلو قیمت میں مزید 30 روپے اضافہ

چینی کی فی کلو قیمت میں مزید 30 روپے اضافہ



(24 نیوز)گوجرانوالہ میں چینی کی قیمتوں میں یکمشت اضافہ ہوگیا ہے جس کی وجہ سے میٹھے سے تیار ہونیوالی دیگر اشیاء بھی مہنگی ہو گئی ہیں۔

گوجرانوالہ میں چینی کی فی کلو قیمت میں 30 روپے اضافہ کے بعد چینی 150 روپے میں فروخت ہونے لگی۔ ایک ہفتہ قبل ایک کلو چینی کی قیمت 120 روپے تھی۔ ہول سیل ڈیلرز کے مطابق چینی کی قیمت میں مزید اضافے کا امکان ہے۔

دوسری جانب فیصل آباد میں مرغی کے گوشت کی قیمت میں مسلسل ہوشربا اضافے نے شہریوں کو پریشان کردیا، سرکاری ریٹ میں ایک روز میں 39 روپے اضافے کے بعد قیمت 591 روپے کلو تک جا پہنچی۔
 





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں