Wednesday, January 1, 2025
ہومWorld’کیا آپ کے پاس بچوں کو قتل کرنےکی ٹیکنالوجی ہے؟‘ شہری کا...

’کیا آپ کے پاس بچوں کو قتل کرنےکی ٹیکنالوجی ہے؟‘ شہری کا اسرائیلیوں سے سوال



واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن )امریکا میں جاری نمائش کے دوران اسرائیلی سٹالز پر موجود نمائندگان سے شہری کی بچوں کو ہلاک کرنے کی ٹیکنالوجی سے متعلق سوال کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔
امریکی شہر واشنگٹن ڈی سی میں ’2024AUSA‘ کی سالانہ میٹنگ اور ڈیفنس انڈسٹری کی نمائش کے دوران ایک شہری اسرائیلی وزارت دفاع کے مختلف سٹالز پر جاکر نمائندگان سے بچوں کو ہلاک کرنے کیلئے موجود ٹیکنالوجی سے متعلق دریافت کرتا ہے۔
ویڈیو میں شہری اسرائیلی سٹالز پر موجود نمائندگان سے پوچھتا ہے کہ ’کیا آپ لوگوں کے پاس بچوں کو قتل کرنے کیلئے کوئی بہترین ٹیکنالوجی موجود ہے؟‘
شہری اسرائیلی سٹالز پر موجود نمائندگان سے پوچھتا ہے کہ ’بچوں کے چیتھڑے اڑانے کیلئے آپ کے پاس کون سی ٹیکنالوجی ہے؟
شہری کے سوال پر سٹالز پر موجود نمائندگان میں سے کچھ ہنس کر اسے ٹالنے کی کوشش کرتے ہیں۔
واضح رہے کہ واشنگٹن میں جاری جنگی ٹیکنالوجی اور ڈیفنس انڈسٹری سے متعلق نمائش ایسوسی ایشن آف یونائیٹڈ سٹیٹس آرمی (AUSA) کے تحت منعقد کی گئی ہے۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں