Wednesday, January 8, 2025
ہومWorldکیا امریکہ میں اُڑنے والے ڈرونز کا تعلق ایران سے تھا؟ ؟...

کیا امریکہ میں اُڑنے والے ڈرونز کا تعلق ایران سے تھا؟ ؟ پینٹاگون نے اہم بیان جاری کر دیا



ورجینیا (ویب ڈیسک) پینٹاگون نے اس خبر کی تردید کی ہے کہ گزشتہ روز امریکی ریاست نیوجرسی کی فضا میں دیکھے جانے والے ڈرونز کا تعلق ایران سے تھا۔

پینٹاگون کی ترجمان سبرینا سنگھ نے وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ ان ڈرونز کا تعلق کسی دشمن ملک سے نہیں تھا۔واضح رہے کہ ڈورنز کے حوالے سے امریکی کانگریس کے رکن جیف وان نے امریکی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے دعویٰ کیا تھا کہ نیو جرسی کی فضاءمیں اڑنے والے ڈرونز کا تعلق ایران سے تھا اور یہ ڈرونز مشرقی ساحل کے قریب تعینات ایرانی بحری جہاز سے داغے گئے تھے۔

پینٹاگون نے جیف وان کے دعوے کو یکسر مسترد کر دیا ہے۔جیف وان نے امریکی ٹی وی کو مزید بتایا کہ ایران نے چین کے ساتھ ڈرونز اور مدرشپ ٹیکنالوجی کا معاہدہ کیا تھا تاکہ وہ اس شعبے میں آگے نکل سکے، جیف نے مزید کہا کہ ہمیں یہ ڈرونز گرا دینے چاہیے تھے۔

پینٹاگون کی ترجمان سبرینا سنگھ نے بریفنگ کے دوران ایک صحافی کے ڈرونز کے حوالے سے سوال پر کہا کہ ان دعوؤں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں