Saturday, December 28, 2024
ہومWorldیورپ کو ایٹمی جنگ کی دھمکی کس نے دے دی؟

یورپ کو ایٹمی جنگ کی دھمکی کس نے دے دی؟



 ماسکو (ڈیلی پاکستان آن لائن) روسی صدر پیوٹن نے یورپ کو ایٹمی جنگ کی دھمکی دے دی۔

روزنامہ جنگ کے مطابق روسی صدر پیوٹن نے یوکرین میں امریکہ کی مداخلت پر بات کرتے ہوئے کہا کہ امریکی فوجی دستے یوکرین کی سرزمین پر بھیجھے گئے تو اسے جنگی مداخلت کے تناظر میں دیکھا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ روس ایٹمی جنگ کیلئے تیار ہے تاہم ہمیں ایٹمی جنگ کی کوئی جلدی نہیں، پیوٹن نے یوکرین میں ایٹمی ہتھیاروں کے استعمال کا امکان مسترد کر دیا۔ 

صدر پیوٹن نے یوکرین جنگ پر مذاکرات کیلئے اپنی رضامندی ظاہر کی تاہم یہ بھی کہا کہ مذاکرات تبھی ہو سکتے ہیں جب حقیقی بنیادوں پر ہوں۔ ہمیں کسی پر بھروسہ نہیں، روس کو دستخط شدہ ضمانتیں درکار ہیں۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں