Wednesday, January 1, 2025
ہومWorldیورپی یونین شدید مالی مشکلات کا شکار، قرضہ جات کا بم پھٹنے...

یورپی یونین شدید مالی مشکلات کا شکار، قرضہ جات کا بم پھٹنے کو تیار



کراچی (نیوز ڈیسک) یورپی یونین کو 2024ء میں شدید مالی مشکلات کا سامنا ہے کیونکہ یورپی ریجن میں شرح سوُد انتہائی بلند ہے جبکہ قرضوں کی سطح میں بھی بتدریج اضافہ ہو رہا ہے اور بڑھتا قرضہ ایسے بم کی طرح ہے جو کسی وقت بھی پھٹ سکتا ہے۔ غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق، خطے پر مالیاتی بحران کا خطرہ منڈلا رہا ہے جو یورپی یونین کے کئی رکن ممالک کو نچوڑ کر رکھنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ رپورٹ کے مطابق، یہ تشویش ناک صورتحال سال کے آخر تک ایک مکمل بحران کی شکل اختیار کر سکتی ہے۔ یورپی یونین کے ممالک میں، فرانس اور اٹلی بالترتیب تقریباً 3.5؍ ٹریلین یورو اور 2.85؍ ٹریلین یورو کے ساتھ قومی قرضوں کے لحاظ سے سب سے آگے ہیں۔ اگرچہ فرانس برائے نام قرضوں کے لحاظ سے درجہ بندی میں سرفہرست ہے، اٹلی کا قرض سے جی ڈی پی کا بلند تناسب اس کی مالی پوزیشن کی پائیداری کے بارے میں خدشات پیدا کرتا ہے۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں