Wednesday, January 1, 2025
ہومWorldیونان، جنوبی و مشرقی افریقا میں جنگلات کی آگ

یونان، جنوبی و مشرقی افریقا میں جنگلات کی آگ



ایتھنز (اے ایف پی)یونان، جنوبی و مشرقی افریقا میں جنگلات کی آگ، تیز ہواؤں نے بھی شعلوں کو بے قابو کردیا، فائر فائٹرز کے ساتھ طیاروں اور ہیلی کاپٹرز کا استعمال، دھوئیں کے بادل چھا گئے، آبادیوں کا انخلا۔ یونان میں تند و تیز ہواؤں نے جنگل کی آگ کو بے قابو کردیا۔ اتوار کے روز یونان کی متعدد جنگلات میں بھڑکتی آگ پر قابو پانے میں شدید دیواریوں کا سامنا ہے۔ دھند اور گردوغبار نے دارالحکومت ایتھنز کو لپیٹ میں لے لیا ہے۔ شہریوں کو خبردار کیا گیا ہے کہ انتہائی موسمی کیفیت ہفتے بھر جاری رہے گی۔ یونان کے وزیر سول پروٹیکشن نے کہاکہ آگ کے باعث آدھا ملک شدید گرمی کی لپیٹ میں ہے۔ انتہائی درجہ حرارت کے ساتھ تیز ہوا کے جھونکوں نے ادھر مشرقی افریقا میں خشک سالی کی صورتحال پیدا کردی۔ ورناواس کے قصبے میں تیز ہواؤں سے آگ شدت اختیار کر گئی ہے یہ قصبہ ایتھنز کے قریب واقع ہے جہاں پر اتوار کی شام فضا سرخی مائل ہوگئی۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں